English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فردوس عاشق کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزارت خزانہ کی تردید

القمر

نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا‘ اب پیٹرول 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا
نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا،معاون خصوصی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا تاہم وزارت خزانہ نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کے لئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کے لئے عملی اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں4 روپے59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا، اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے