English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا 27 واں روز،کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت

القمر

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤن 27 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ جاری ہونے کی وجہ سے وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جب کہ جگہ جگہ بھارتی فورسز تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وادی میں کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں کی قلت ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مودی حکومت نے حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھروں یا جیلوں میں بدستور بند کررکھا ہے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فورسز کی حراست سے لاپتا کشمیریوں پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 29 برسوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی حراست کے دوران لاپتا ہوئے۔

کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں جب کہ مقبوضہ وادی میں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں، گمنام قبریں بھارتی فورسزکی حراست سے لاپتا ہونے والوں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے