English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بحریہ جنگی اور لاجسٹک مشقوں کا آغاز

القمر

کراچی میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے‘ چیف آف نیول اسٹاف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا
مہمان خصوصی نے فور س کمانڈرز کی جانب سے پیش کی جانیوالی حقیقت پسندانہ تجزیئے اور دور اندیشی کی تقریب بھی دیکھی
کراچی(کرائم رپورٹر)پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیرِ بحرVII- اور لاجسٹک مشق ترسیل بحر II- کی افتتاحی تقریب پیرکو کراچی میں منعقد ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی چیف آف دی نیوٍل اسٹاف (آپریشنز)، ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے جنگی مشق شمشیر بحر کے طے کردہ مقاصد اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ پاک بحریہ ہر دو سال بعدبحری مشق شمشیر بحر کا انعقاد کرتی ہے جس میں تینوں دفاعی افواج اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شرکت کرتے ہیں۔مشق کا مقصد ایسے تصورات کو عملی طور پر پیش کرنا ہے جنہیں بعد ازیں دیگر مشقوں کے ذریعے جانچ کر بحری دفاعی حکمت عملی کا حصہ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایسے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے جواجتماعی قومی انداز فکر کے متقاضی ہیں۔مہمان خصوصی نے عسکری منصوبہ سازی کے عمل میں جنگی مشقوںکی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مشق کے اختتام پر قابل قدرنتائج اور سفارشات دیکھنے کی امید کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے فورس کمانڈر زکی جانب سے پیش کردہ حقیقت پسندانہ تجزئیے اور دوراندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی اور بحری دفاع کے منصوبوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صدر مملکت نے سی پیک اور گوادر بندر گاہ کی فعالیت کے پس منظر میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پرخصوصی طور پر زور دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ کنٹرول نافذ کرنے کی یہ کوشش مقبوضہ کشمیر میںاندرونی سیکورٹی کی صورتحال پرسنگین اثرات مرتب کرے گی او ر نتیجتاً جنوبی ایشیائی اورعالمی امن بھی متاثر ہوگا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار داد وں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتا رہے گا اورتمام ممکنہ حد تک سیاسی اور سفارتی محاذ پر اس کا بھر پور جواب دیتا رہے گا۔افتتاحی تقریب میں افواج پاکستان کے اعلیٰ حکام، بیوروکریٹس اور وفاقی وزارتوں کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے