English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایس پی آر کے مضبوط بیانئے سے بھارتی فوج کی نیندیں حرام ہوگئیں

القمر

میجر جنرل آصف غفور کشمیریوں کی پسندیدہ شخصیت بن گئے
مقبوضہ کشمیر کی شاہراؤں ، گلیوں میں ترجمان پاک فوج کے پوسٹرز آویزاںکر دئیے گئے
پوسٹرز پرمیجرجنرل آصف غفور کاکشمیر کیلئے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کا بیان تحریر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مضبوط بیانئے سے بھارتی فوج کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کشمیریوں کی پسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج کے پوسٹرز آویزاں کردئیے گئے، میجر جنرل آصف غفور کے کشمیر کی شاہراؤں ، گلیوں میں پوسٹرزآویزاں کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو کشمیر کی بھرپورآواز اٹھانے پر کشمیریوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔میجر جنرل آصف غفور کے سرینگر کی شاہراؤں ، گلیوں میں پوسٹرزآویزاں کر دئیے گئے۔ پوسٹرز میں میجرجنرل آصف غفور کا کشمیر کیلئے آخری گولی اور آخری سانس تک لڑنے کا بیان نمایاں کیا گیا ہے۔ پوسٹرز میں پاک فوج کے عزم وہمت والے جذبے کی تعریف کی گئی۔ واضح رہے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بیان دیا تھا کہ کشمیرکیلئے آخری فوجی اور آخری بلٹ تک لڑیں گے، بھارت کشمیرپر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے بلکہ اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، یقین دلاتے ہیں فوج اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے