English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں اسرائیلیوں نے ڈیرے ڈال لیے

القمر

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
لیہہ کے بازاروں اور عام مقامات پر جگہ جگہ لداخی اور اسرائیلی زبانیں سنائی دینے لگیں‘بھارتی اخبار
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں ہزاروں اسرائیلی ایجنٹوں نے ڈیرے ڈال لیے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور لاک ڈاؤن کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کی کثیر تعداد اب لیہہ کے سڑکوں سے لے کر ہوٹلوں تک اور ریسٹورانٹوں سے بودھ راہیوں کی خانقاہوں تک ہر جگہ موجود ہیں۔لیہہ کے بازاروں اور عام مقامات پر جگہ جگہ لداخی اور اسرائیلی زبانیں سنی جا رہی ہیں۔اکثر دکانوں کو بھی اسرائیلی سیاحوں اور گاہکوں کے مزاج کے مطابق ضروریات کے سازو سامان سے آراستہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے