English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

القمر

اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کل ایک روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت خانے کے مطابق عادل الجبیر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیر مملکت برائے خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سفارت خانے کا بتانا ہےکہ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ایک ہفتے میں تین مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ وادی کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے