اسلام آباد: ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل اور لیدر سمیت5 زیرو ریٹڈ برآمدی شعبوں کیلیے اشیا کی درآمد پر بالترتیب ایک فیصد اور تین فیصد رعایتی انکم ٹیکس کی سہولت برقرار ہے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل اور لیدر سمیت5 زیرو ریٹڈ برآمدی شعبوں کے مینوفیکچررز اور کمرشل امپورٹرز کیلیے اشیا کی درآمد پر بالترتیب ایک فیصد اور تین فیصد رعایتی انکم ٹیکس کی شرح جبکہ اسٹیل میلٹرز و کمپوزٹ یونٹس کیلیے بجلی کے استعمال پر ایک روپے فی یونٹ انکم ٹیکس کی سہولت برقرار ہے۔
ان شعبوں کیلیے صرف صفر سیلز ٹیکس کی سہولت ختم کی گئی ہے تاہم انکم ٹیکس میں حاصل رعایات برقرار ہیں، اسٹیل میلٹرز و کمپوزٹ یونٹس کو اضافی شرح سے ٹیکس دینے کی بجائے اسٹیل بلٹس،سٹیل انگٹس،اور ملڈ اسٹیل و ایم ایس پراڈکٹس کی تیاری کیلیے استعمال ہونیوالی بجلی پر ایک روپے فی یونٹ کے حساب سے انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاہم یہ ٹیکس ناقابل ایڈجسٹ ہوگا اور کسی شخص کو اسکے کریڈٹ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لاء ڈویژن سے حاصل کردہ رائے کی روشنی میں چار صفحات پر مشتمل وضاحتی سرکلر جاری کیا گیا ہے ۔
