English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم عمران خان کا 208 ارب روپے معاف کرنے کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے یہ فیصلہ قرض معاف کرنے سے متعلق حالیہ تنازعے کے باعث شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے، عدالت جانے سے حکومت کو پوری رقم واپس ملنے یا کھو جانے کا بھی خدشہ ہے جب کہ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔

فیصلہ خلاف آنے سے حکومت پر ری فنڈ کی مد میں 295 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے، معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے 417 ارب روپے کی رقم پھنسی ہوئی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو منسوخ کردیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست بھی مسترد ہوئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نئی قانون سازی کی گئی جو مختلف ہائی کورٹس میں چیلنج ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے