میرے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی، حامد میر کا اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ
ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئے‘سینئر صحافی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریفوں کا حال برا ہے اور آصف زرداری کے حوالے سے تھوڑا انتظار کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئرصحافی ارشاد بھٹی کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا ۔ ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے شریفوں کے بارے میں وزیراعظم سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’حال برا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے وزیراعظم سابق صدر زرداری کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’تھوڑا انتظار‘‘۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آف دی ریکارڈ بھی بتائیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب مین کہا کہ میرے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔اس کے بعدسینئر صحافی حامد میر نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرپر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا کشمیرپر سودی بازی ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کے جیتے جی ایسا نہیں ہو سکتا۔
شریفوں کا حال برا ہے، زرداری کے حوالے سے تھوڑا انتظار کریں‘ وزیراعظم
القمر

