پیپلز پارٹی کو اطلاع مل گئی ہے شاہ صاحب اکیلے میں بیٹھ کر ہمیںبرا بھلا کہتے ہیں
عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو اندر پھڈا پڑ جائیگا بڑے کرپشن اسکینڈل سامنے آئیں گے
جیل میں بیٹھی شخصیات جان گئیں عمران نے کمزوری دکھا دی ‘معروف صحافی و تجزیہ کار
اسلام آباد (مانیٹرنگڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون کے لیے اپنی جگہ متحرک ہو گئے ہیں۔ لیکن معاملہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اطلاع مل گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی صاحب اکیلے میں بیٹھ کر ہمیں بھی بْرا بھلا کہتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اطلاع ملی ہے کہ شاہ محمود قریشی جب عمران خان کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو ہمیں بْرا بھلا کہتے ہیں۔ اور باہر آکر ہمارے ساتھ صحیح ہو جاتے ہیں اور دوست بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر پاکستان پیپلز پارٹی کو شاہ محمود قریشی کے ایک ساتھی وزیر نے پہنچائی ہے جس کے بعد پھڈا پڑ گیا ہے۔اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹایا گیا توبڑے کرپشن اسکینڈل سامنے آئیں گے، عمران خان کو شاید ان چیزوں کا نہیں پتا، لیکن عمران خان کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے۔بزدار کو ہٹایا گیا تو اندر پھڈا پڑ جائے گا کہ اگلا امیدوار کون ہوگا؟ دوسرا بڑے کرپشن اسکینڈل سامنے آئیں گے،ایک نوٹس کے بعد دوسرا، پھر ریفرنسزشروع ہوجائیں گے، عمران خان کو شاید ان چیزوں کا نہیں پتہ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے دوباتیں کی ہیں ایک جمہوریت اور دوسری بات نوجوانوں کی بات کی ہے۔ پاکستان کی 62 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔نوازشریف کے ساتھ ڈیل کے معاملات رک گئے، نوازشریف نے بھی کہا کہ نہیں،اب جیل میں بیٹھی شخصیات بھی جان گئی کیونکہ عمران خان نے کمزوری دکھا دی ہے۔پہلے تووزیراعظم کہتے تھے کہ این آر او نہیں دوں گا۔لیکن اب کہتے پیسے دے دو، باہر چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں کریں گے تب تک سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے۔
ان ہاؤس تبدیلی اور مائنس ون کیلئے ’’قریشی‘‘ متحرک ہو گئے
القمر

