English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، نواز شریف

القمر

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانونی جنگ لڑوں گا اور ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، شہباز شریف کی 13 اگست کے بعد نواز شریف سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ممکنہ ڈیل کی خبروں پر شہباز شریف اور نواز شریف میں مکالمہ بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا، ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے جب کہ ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کرے گی۔

ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے، دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے، اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے لاک ڈاون میں بھرپور شرکت کی بھی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے