English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اومنی گروپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں نے مان لیا

القمر

کیسے سندھ کے غریب عوام کو لوٹا، اچھا ہے پیسے واپس قومی خزانے میں آئیں‘زرتاج گل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اومنی گروپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں نے اب جب مان لیا کہ کیسے انہوں نے سندھ کے غریب عوام کو لوٹا تو اچھا ہے پیسے واپس قومی خزانے میں آئیں، مسئلہ کشمیر کو ماضی میں دنیا میں اتنا اجاگر نہیں کیا گیا جتنا موجودہ حکومت نے کیا ہے، کشمیر کے معاملہ پر اپوزیشن کے کچھ لیڈروںکا رویہ افسوسناک ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ کابینہ میں اس بات پر تفصیل سے کہا گیا کہ پلی بارگین کے ذریعے قومی مجرم پیسہ دے کر اپنے آپ کو بچا لیں، یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر اپوزیشن کے کچھ لیڈرز کا رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے جو کشمیریوں سے یکجہتی دکھانے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ کبھی دنیا میں اتنا اجاگر نہیں ہوا جتنا اس حکومت نے کیا ہے، ماضی کی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت اور ناکامیوں نے بھارت کے کیس کو مضبوط کیا لیکن اب حکومت پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ بخوبی لڑ رہی ہے جبکہ اپوزیشن اب بھی کشمیر کا سچا ساتھ دینے کے بجائے سیاست میں مصروف ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمان کی پیشرفت سے غرض نہیں، ان کو صرف اپنے بدعنوان لیڈرز کے پروڈکشن آرڈر کی فکر ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے