ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت سن لے ہم نے اسلحہ نمائش کیلئے نہیں رکھا ہوا، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید نے کہا ہےکہ بھارت سن لے یہ اسلحہ ہم نے نمائش کے لئے نہیں رکھا ہوا، اگر پاکستانی سرحدوں کی طرف بری نظر سے دیکھا تو بھارت تمہیں ہم نیست و نابود کر دیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان ریلوے اسٹیشن پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج کا دن پاک فوج کے شہیدوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے کشمیریوں کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان 72 سال سے سرینگر، جموں ، بارہ مولا میں جو بربریت کر رہا ہے سب جانتے ہیں کشمیر کے معاملے پر ہم نے کوتاہی کی تو دنیا ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹرین کراچی سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے چلائی جائے گی کشمیریوں کو آزادی کے علاوہ کچھ نہیں چاہئے ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا کشمیری مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہاں پر پی ٹی وی کی نشریات نظر آئیں بھارت میں مسلمان کو دوسرے درجے کی قوم قرار دیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے وقت آنے پر انشاء اللہ پاکستان کے جھنڈے تلے جان دینا ہم فخر سمجھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر جان دینے والے شہداء پر ہم فخر کرتے ہیں کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں