English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رانا ثناء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع

لاہورمیں انسدادِمنشیات کی عدالت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث رانا ثناء اللّٰہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثناء اللّٰہ انسدادِ منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے، جج کی عدم دستیابی پر کیس پرسماعت کئے بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے عدالت کے ریڈر نے کیس پر 14 ستمبر کی تاریخ ڈال دی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، حکمران ظالم ٹولہ ہے، یہ فراڈ کیس ہے ، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے اور ایذا پہنچانے کےسوا حکومت کو کوئی کام نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے