English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے اور آن لائن ٹیکسی سروس کے درمیان معاہدہ ہوگیا

القمر

کراچی: پی آئی اے اور آن لائن سروس کے درمیان مفاہتمی یاداشت پر دستخط ہوگئے، قومی ایئرلائن کے مسافروں کو ہوائی اڈے تک پہلی رائیڈ فری فراہم کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اورآن لائن ٹیکسی سروس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں پر سفرکرنے والے مسافروں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

قومی ایئرلائن کے مسافروں کے لیے ہوائی اڈے تک پہلی رائیڈ مکمل طورپر فری ہوگی، دوسری رائیڈ پر50 فیصد رعایت ہوگی،ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرواتے ہی مسافرکو بہ ذریعہ ایس ایم ایس ہوائی اڈے تک سہولت سے آگاہ کردیاجائے گا جبکہ آن لائن سروس کے ساتھ معاہدے میں پی آئی اے کے ملازمین کو ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر20 فیصد کی رعایت ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متعارف کروائی گئی نئی سہولت غیرمعینہ مدت کے لیے ہے اور پاکستان بھر کے تمام ہوائی اڈے جہاں آن لائن ٹیکسی کی سروس دستیاب ہے ان تمام پر نافذ العمل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے