English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلانmp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کابل میں حملے کے بعد معطل کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی ہے۔ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے علیحدہ ملاقاتیں آج (اتوار) کو ہونی تھیں، دونوں فریقین کو آج امریکا پہنچنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور 11 دیگر افراد مارے گئے تھے جس کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔ جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمے داری قبول کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو اسکا مطلب ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت نہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ طالبان مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے