English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

احتساب کا عمل سیاسی انجینئرنگ ہونے کا تاثر خطرناک ہے ٗ چیف جسٹس

القمر

اختلافی آواز دبانا جمہوری نظام کیلئے خطرہ ہے ٗ جمہوریت ٗ آئین وقانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بنچ اور بار مزاحمت کرینگے ٗ جسٹس آصف سعید کھوسہ
الیکٹران اور پرنٹ میڈیا پر لگائی جانیوالی قدغن بھی تشویشناک ہے ٗ ا ز خود نوٹس کے مسئلہ کو ہمیشہ کیلئے حل کرلیا جائیگا ٗ نئے عدالتی سال کے آغاز پر تقریب سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ بطور ادارہ ملک میں جاری احتساب سیاسی انجینئرنگ ہے تو بہت خطرناک سمجھتے ہیں، اختلافی آواز دبانا جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے، معاشرتی تنائو جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر لگائی جانے والی قدغن بھی تشویشناک ہے۔ جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بینچ اور بار مزاحمت کریں گے۔ ازخود نوٹس کے مسئلہ کو ہمیشہ کے لیے حل کر لیا جائے گا۔ نئے عدالتی سال کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججوں کے خلاف شکایات سننے والی کونسل بے خوف، بغیر دبائو کے کام کر رہی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل سے قانون کے مطابق انصاف کے علاوہ کوئی امید نہ رکھی جائے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ بینچ اور بار جمہوریت، آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اکٹھے کھڑے ہیں۔ جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بینچ اور بار مزاحمت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 4 شکایات درج ہوئیں، ایک صدارتی ریفرنس بھی تھا صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں زیر التوا آئینی درخواست کے سبب کارروائی روک دی گئی ہے بطور ادارہ اس تاثر کو کہ ملک میں جاری احتساب سیاسی انجینئرنگ ہے بہت خطرناک سمجھتے ہیں اس تاثر کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شفافیت برقرار رہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریاست کی لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری احسن اقدام ہے لوٹی ہوئی دولت کی قانون کے مطابق ریکوری ضروری ہے، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ اقدار پر سمجھوتہ معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے اس سے سماجی اور معاشی انصاف سے متعلق قرارداد مقاصد کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے