بھارتی خفیہ ایجنسی سی بی آئی کی ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے نظر آنے لگے
سی بی آئی سائٹ کے ہیک ہونے سے مودی سرکار کی نیندیں اڑ گئیں، بھارتی نیوز ایجنسی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی سی بی آئی (CBI) کی ویپ سائیٹ پرمنگل کی رات سے پاکستان زندہ باد کے نعرے نظر آنے سے بھارت پریشان- سی بی آئی کی ویب سائٹ کے ہیک ہونے سے مودی سرکار کی نیندیں اڑ گئیں۔اس اچانک حملے سے سی بی آئی حکام میں اوپر سے نیچے تک خارش ہونے لگی ہے ۔اس حملے سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انڈیا۔۔پاکستان سے پنگے مت لو ورنہ نقشے سے مٹ جاؤگے۔ابھی تو پارٹی شرو ع ہوئی ہے۔زی نیوز ٹی وی چینل کے مطابقبھارت کے مرکزی تفتیشی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ آوروں نے اپنی شناخت ’پاکستانی سائبر آرمی’ بتائی ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیکرز نے سی بی آئی کی ویب سائٹ پر ایک پیغام چھوڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستانی ویب سائٹس پر بھارت کی جانب سے ایسے ہی حملوں کا انتقام ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بھی درج کیا ہے۔سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے صارفین عوام ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ زی نیوز ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہہمیں پتہ چلا ہے کہ سی بی آئی کی ویب سائٹ منگل کی شب ہیک کر لی گئی۔ اس کی بحالی میں دو چار دِن لگیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے، اس حملے میں کون ملوث ہے، اس کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق ہیکرز کا کہنا ہے کہ ’انڈین سائبر آرمی’ نے پاکستانی ویب سائٹس ہیک کیں اور یہ کارروائی انہی کا ردِ عمل ہے۔‘انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، ’واہ! ہم نے تمھاری ویب سائٹ ہیک کر لی، چلو دیکھتے ہیں کہ یہ نام نہاد تفتیشی ادارہ سی بی آئی آخر کیا کرتا ہے۔’پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے سرور میں گھسنے کی کوشش بھی کی ہے، جو بھارتی حکومت کی بیشتر ویب سائٹس کے لئے ذمہ دار ہے۔
پاکستانی سائبر آرمی نے بھارتی ویب سائٹ ہیک کرلی بھارت کا دعویٰ
القمر

