کل جمعہ سے سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائوں کی رفتار میں اضافے سے درجہ حرارت کم ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی موجودہ لہر کے خاتمے کا امکان ہے، بدھ کو پورے دن سمندری ہوائیں متاثر رہیں گرمی کا پارہ 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان جبکہ سمندری سمت کی جنوب مغربی ہوائوں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ شہر گزشتہ کئی روز سے گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے دوران سمندری ہوائیں متاثر ہونے اور نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہوا، بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب غیر معمولی طور پر بڑھ کر 62 فیصد رہا، گزشتہ روز سمندری ہوائوں کی رفتار غیر معمولی طور پر کم رہی جس کی وجہ سے موسم گرم و مرطوب رہا صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کے خاتمے کا امکان
القمر

