English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ میں کس نے درخواست دائر کر دی؟

القمر

بھارت میں ایم ڈی ایم کے کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے رکن وائیکو نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو رہاکرنے کے لیے سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وائیکو نے بھارتی سپریم کورٹ میں اپنی سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں دعوی کیاہے کہ فاروق عبداللہ کو15 ستمبر کو تامل ناڈوکے سابق چیف منسٹر سی این انا دورئی کے یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہونا تھا لیکن گزشتہ پانچ اگست سے ہی ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔ انھوں نے فاروق عبداللہ کو اصالتا عدالت میں پیش کرنے کی مرکز کو ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔  وائیکونے کہاہے کہ فاروق عبداللہ کو حراست میں رکھا گیا ہے ۔  مرکزی حکومت انہیں رہاکرے تاکہ وہ پروگرام میں شرکت کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے