ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل مستعفی، مشیر عون چوہدری برطرف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اختلافی بیان کے باعث شہباز گل سے استعفیٰ لیا گیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کارکنان کا کافی دباؤ تھا۔

شہبازگل نے چند روز قبل ایک بیان دیا تھا کہ جسے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے، کیونکہ جو لوگ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ رکھیں گے وہی اس پارٹی میں رہیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری اور قریبی ساتھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر پریشر گروپ سے نمٹنے کے لیے یہ تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

عون چوہدری کی جگہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ آصف محمود گزشتہ دور حکومت میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے تھے اور راجہ بشارت کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ انہیں مشیر بناکر تحریک انصاف پنڈی کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں