سندھ کے کئی اضلاع کی حالت کراچی سے بھی بدتر ہے، مقامی حکومتوں کو طاقتور بنانے کی حکمت عملی بنائی جانی چاہئے
سارے سندھ کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے جو سب کے سامنے ہے، وفاقی وزیر قانون کی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع کی حالت کراچی سے بھی بدتر ہے ،کراچی سندھ کاحصہ ہے اور سارے سندھ کا بیڑا غرق ہے جو گیارہ سال سے سب کے سامنے ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ میں نے پورے سندھ کی بات کی ہے ، پورے سندھ میں اضلاع کی کیا حالت ہے ؟کئی اضلاع کی حالت کراچی سے بھی بدتر ہے۔ کراچی سندھ کاحصہ ہے اور سارے سندھ کا بیڑا غرق ہے جو گیارہ سال سے سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی سے بات کو کسی نے کیا کہہ دیا اور کسی نے کیا کہہ دیا؟ کسی نے سندھو دیش کانعرہ لگادیا۔ میری گزارش ہے کہ ہم سب ساتھ ہیں اور مل کر مقامی حکومت کو طاقتور کرنے کی حکمت عملی بنائی جانی ہے ، اس سے نہ توکراچی الگ ہورہاہے اورنہ الگ کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کہہ دے کہ کراچی کی حالت اچھی ہے اور مقامی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہونے چاہئے تو پھر میں بات مان لوں گا۔
صرف کراچی نہیں پورے سندھ کی بات کی ہے فروغ نسیم
القمر

