English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا، مشال ملک

القمر

یاسین ملک کی صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اْن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے‘ اہلیہ
کشمیر کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، ماہ محرم کربلا کی طرح گزارا، مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، حریت قائدین کو کچھ ہوا تو خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق مصری وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے ماہ محرم کو کربلا کی طرح گزارا، یاسین ملک کی صحت دن بہ دن گرتی جارہی ہے اور اْن کی نظر بندی کو 7 ماہ ہوگئے۔مشال ملک کا کہنا تھا حریت قائدین کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر کشمیری قائدین کو کچھ ہوا تو اس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔ اْن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں ٹائم بم کی صورت میںموجودہے، اس کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی خطہ اتنے دن خطرات میں گہرا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے