English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عشرت العباد کراچی وفاق کے زیر انتظام کرنے کے مخالف

القمر

مسائل کا خاتمہ اتفاق رائے اور یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے، سابق گورنر سندھ
دبئی سے ٹیلی فون پر جی ڈے اے اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے تفصیلی گفتگو
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بھی کراچی میں آرٹیکل149 کے نفاذ اور اسے وفاق کے زیر انتظام کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ دبئی سے ٹیلی فون پر جی ڈی اے اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا آرٹیکل149 پیر صاحب پگارا کا موقف جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ ہے دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی فیڈریشن کے استحکام اور قومی یکجہتی کیلئے بہت ضروری ہے۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ طویل عرصے تک سندھ کی خدمت کرنے پر فخر ہے پاکستان اور سندھ کے عوام کا مفاد ہمیشہ مقدم ہے انہوں نے کہا کہ مسائل کا خاتمہ اتفاق رائے اور یکجہتی سے کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے