English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن چوروں کی آزادی کیلئے اے پی سی بلارہی ہے‘فردوس عاشق

القمر

کشمیر جل رہا ہے اپوزیشن اس وقت بھی سیاسی مفاد کیلئے سیاست کررہی ہے‘معاون خصوصی
جمعیت علمائے اسلام ہند سے دھونس دھمکی کے ذریعے بیان دلوایا گیا ہوگا، تقریب سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر جل رہا ہے لیکن اپوزیشن چوروں کی آزادی کے لیے اے پی سی بلارہی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ اپوزیشن اس وقت بھی سیاسی مفاد کیلئے سیاست کررہی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی مودی سرکار کا مؤقف ملیا میٹ کردیا، بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل کرنے کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ہند سے دھونس دھمکی کے ذریعے بیان دلوایا گیا ہوگا، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا طرز عمل افسوس ناک ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے دنیا اب کشمیر پر بات کر رہی ہے یہ سب کچھ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے