English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان شوگر ملز کیس: احتساب عدالت لاہور میں آج سماعت، 46 گواہان پیش ہونگے

القمر

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔
احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا۔
واضح رہے کہ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، عدالت نے دونوں کی طرف سے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیس میں 46 گواہان کو پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے