English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراد علی شاہ پیش نہ ہوئے ، نیب تحقیقاتی ٹیم راہ تکتی رہی

القمر

دیکھیں گے کن وجوہات پرنیب نے طلب کیا،وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو
نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ سکینڈل و دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو منگل کی صبح گیارہ بجے طلب کیا تھا، تاہم نیب کی تحقیقاتی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ کی دفتر میں راہ تکتی رہی اور مراد علی شاہ تقاریب میں شریک ہوتے رہے۔وزیراعلیٰ نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ روز ہی نوٹس ملا تھا، اب دیکھیں گے کہ کن وجوہات پر نیب نے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراد علی شاہ نیب اسلام آباد میں اپنابیان ریکارڈ کرائیں گے۔نیب نے وزیراعلیٰ کو پاورپلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور غیرقانونی ٹھیکے ،اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق بھی سوالات پر پوچھ گچھ کرنا تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگرملز کوغیرقانونی سبسڈی دینے کاالزام ہے۔واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر زیر حراست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے