English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عمران خان اور مودی سے جلد ملوں گا ڈونلڈ ٹرمپ

القمر

دونوں ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہیں، امریکی صدر
سعودی عرب کی حفاظت کا عدہ کیا ہے نہ جنگ چاہتے ہیں، وائٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے سربراہان سے جلد ملاقات کروں گا، وائٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی آئی ہے اور وہ جلد ہی دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی تلخی میں کمی آئی ہے، مجھے لگتا ہے دونوں سربراہان سے ملاقات کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ چاہتے ہیں نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ نے کہاکہ انہیں محسوس ہو رہا ہے ایران ہی سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہے تاہم وہ پھر بھی خطے میں جنگ نہیں چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے