ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پیک:حکومت کا آئندہ ماہ گوادر میں 300 میگاواٹ پاور پلانٹ کے افتتاح کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سی پیک کے تحت گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ ( اکتوبر ) سی پیک کے تحت گوادر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کیلیے ٹیرف کا تنازع حل کرنے کیلیے خصوصی ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں ’’ ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک نے حالیہ اجلاس بارے منٹس جاری کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں