English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

v نمرتا قتل کیس کا اہم مور

القمر

چانڈکا میڈیکل کالج طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر جامعہ بے نظیر کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمان نے اپنے ماتحت ادارے چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ نمرتا کی پراسرار ہلاکت پر ہاسٹل نمبر 3 کے 4 ملازمین کو معطل اور 3 کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔
چانڈکا میڈیکل کالج طالبہ نمرتا کی ہلاکت پر وائس چانسلر نے 4 ملازمین کو معطل اور تین ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا جب کہ زیر حراست دو ملزمان کے اسمارٹ فون فرانزک تجزیے کے لیے ایف آئی اے کو بھجوادیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق معطل ہونے والوں میں سینئر کلرک حسین شاہ، جونئیر کلرک روزینہ، چوکیدار خان محمد اور چوکیدار اکبر تنیو جب کہ برطرف ہونے والوں میں گرلز ہاسٹل کی فیمیل وارڈن مسمات عاصمہ، مسمات حسینہ اور مسمات نادیہ شامل ہیں۔
دریں اثںا کیس کی تحقیقات کرنے والے ایس پی لیگل برانچ فاروق بھٹو نے نمرتا ہلاکت کیس میں زیر حراست ملزمان مہران ابڑو اور علی شان کے موبائل فرانزک اینالائسز کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیے اور ایف آئی اے کو ڈیلیٹ میسیجز ریکور کرنے کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے