English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گل کا استعفیٰ دیتے ہی امید واروں کے ناموں کی بھرمار لگ گئی۔۔۔ نظر کرم کس پر؟ اہم خبر آگئی

القمر

شہباز گل کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ کے نئے ترجمان کا تقرر کرنا ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف کے بڑوں نے سر جوڑ لیے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اہم نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ امیدواروں نے بنی گالہ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عثمان بسرا اور شوکت بسرا بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
عثمان بسرا کی اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جبکہ شوکت بسرا بھی جہانگیر ترین سے رابطوں میں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کو بھی ترجمان بنایا جا سکتا ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کے تلخ تجربے کے بعد ترجمان کی تقرری کے معاملے پر گومگو کا شکار ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واپسی پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے