English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : کچرا صاف کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا

القمر

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کچرا صاف کرنے کی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں کچرا صاف کرنے کی مہم مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ مہم کے لئے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو پانچ کروڑ جاری ہوئے جبکہ مہم کے لئے بغیر ٹینڈر کے کام شروع ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز تمام اضلاع سے پرانا کچرا صاف کروائیں گے۔ ڈپٹی کمشنرز اپنی نگرانی میں کچرا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن تک پہنچائیں گے۔

گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے لینڈ فل سائٹ تک کچرا سولڈ ویسٹ کی ذمے داری ہے۔ مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کتوں کے خلاف بھی مہم چلائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے