English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک طرف عمران فاروق قتل کیس میں عشرت العباد شامل تفتیش تو دوسری طرف گورنر پنجاب چوہدری سرور کی عشرت العباد سے اہم ملاقات، سیاسی ہلچل

القمر
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایک بار پھر دبئی سیاست کا مرکز بن گیا اور سیاسی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے، میئر کراچی وسیم اختر کی سابق صدر پرویز مشرف اور عشرت العباد سے ملاقات کے بعد اب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی صورتحال، خصوصاً سندھ کے مسائل اور اوورسیز پاکستانی کمیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی جب کہ کمیشن کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، پرانے کیسسز اور شکایات دور کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، جس پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری پہچان ہیں ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔

سندھ خصوصاً کراچی کے مسائل پر آپ کا کردار اہم ہے سندھ کی حکومت کوآپ کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیے،کراچی معاشی حب ہے ، مسائل کے حل کے لیے وفاق اپنا بھرپور تعاون صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے