English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سعودی ولی عہد کے طیارے سے گئے امریکا، ادھر احسن اقبال کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید، آخر کار حقیقت آ گئی سامنے

القمر
عمران خان سعودی ولی عہد کے ساتھ
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے طیارے میں امریکا جاتے کچھ شرم تو آئی ہوگی، سادگی کے سٹنٹ اور ڈرامے کرنے کی بجائے بہتر تھا عزت سے اپنے جہاز پر خودداری کے ساتھ جاتے، جہاز کی بچت کا ڈرامہ تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سادگی کے سٹنٹ کرتے کرتے سعودی ولی عہد کے خصوصی جہاز میں امریکہ جاتے کچھ تو شرم آئی ہوگی۔

ڈرامے کرنے کی بجائے عزت کے ساتھ اپنے جہاز پہ خودداری کے ساتھ جاتے۔

penny wise pound foolish ایسے ہی لوگوں کے لئے کہا جاتا ہے جہاز کی بچت کا ڈرامہ پر تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی ناکام سفاتکاری پہ خان صاحب اور قریشی صاحب کچھ شرم تو آئی ہو گی۔ قوم جواب مانگتی ہے؟ کشیر کا سودا نامنظور۔

پنجاب کا صوبہ جو شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی کی علامت بن چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی ، نالائقی اور کرپشن سے ترقی کا کھنڈر بنتا جا رہا ہے جہاں تمام کامیاب منصوبے اور پروگرام زمین بوس ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے