
نواحی گاؤں پدی پور وسیراں کے رہائشی درندہ صفت نوجوان نے لڑکی کو ورغلا کر موٹر وے کے قریب سروس روڈ پر کار میں ہوس اور درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں پدی پور وسیراں کا رہائشی قاسم علی نے 22سالہ لڑکی (ز) کو ورغلاکار نمبریAVY-962 میں موٹر وے کے قریب سروس روڈ پر لے گیا اور اسے گن پوائنٹ پر زبردستی اپنی ہوس اور درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ صاحب محمد علی چدھڑنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم قاسم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے کار قبضہ میں لے کر (ز) کے والد کی مدعیت میں ملزم قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ کو بروقت کاروائی کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
