English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں، خورشید شاہ نے پیغام جاری کر دیا

القمر
جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں، خورشید شاہ نے سانحوں پر پیغام جاری کر دیا
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں۔

پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ نے جیل سے جاری ہونے والے بیان میں چلاس کے قریب مسافر کوچ حادثے اور گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر آرمی آفیسر اور جوانوں کی وطن عزیز کے دفاع میں عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ہماری افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں، البتہ رابطوں میں تاخیر ضرور ہو سکتی ہے جیسا ان شہیدوں کے لیے تعزیتی پیغام میں تاخیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے