English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی صارفین کو اربوں روپے کے اضافی بل بھجوانے کاانکشاف

القمر

ملک میں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک سال میں اربوں روپے کے اضافی بل بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی آن لائن رپورٹ کے مطابق جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اضافی بل مالی سال 18-2017 میں بھجوائے گئے جس میں بجلی کی 10 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 33 ارب روپے ناجائز وصول کیے۔

سب سے زیادہ 13 ارب کی اووربلنگ سکھر ریجن میں ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا کے شہریوں سے بھی 11 ارب روپے کی ناجائز وصولی کی گئی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین سے 5 ارب 43 کروڑ کی اووربلنگ کی۔ اسی طرح کیسکو نے 88 کروڑ، فیسکو نے 80 کروڑ اور میپکو نے 35 کروڑ روپے ناجائز حاصل کیے۔

اسکے علاوہ حیسکو نے صارفین سے 22 کروڑ اور گیپکو نے ڈیڑھ کروڑ جبکہ آئیسکو نے 90 لاکھ روپے وصول کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے