English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چھوٹی بڑی سکرین نہیں ،پرفارمنس اداکارکی پہچان ہوتی ہے: ہمایوں سعید

القمر

اسلام آباد: اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ڈراموں میں بھی کام جاری رکھیں گے، چھوٹی بڑی سکرین نہیں، پرفارمنس اداکار کی پہچان ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ٹی وی پر کام کرنا کبھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ان کا پہلا گھر ہے جہاں سے ان کی شناخت بنی۔انہوں نے بتایا کہ ان کو کئی لوگوں نے ڈرامہ ’’ میرے پاس ہو تم ‘‘ میں کام کرنے سے منع کیا تھالیکن وہ یہ ڈرامہ اچھے سکرپٹ کی وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے تھے ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک اداکار بڑی سکرین یا چھوٹی سکرین پر سے نہیں بلکہ اپنی پرفارمنس سے بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے ۔

The post چھوٹی بڑی سکرین نہیں ،پرفارمنس اداکارکی پہچان ہوتی ہے: ہمایوں سعید appeared first on Daily Jinnah.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے