English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن میں پڑ گئی پھوٹ، نیر بخاری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو حقیقت سے آشنا کیا

پی پی پی رہنما نیر بخاری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) یا رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی۔

دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دھرنے میں شرکت سمیت مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی پی پی رہنما نیر بخاری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلانے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے پاس جبکہ رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو اے پی سی یا پھر اکرم درانی رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ مشترکہ حکمت عملی اے پی سی یا رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مرتب کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنیئر رہنماؤں کی بیٹھک سے قبل پیپلز پارٹی پر تنقید کا جواز نہیں بنتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے