English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عظمیٰ بخاری نے حکومت پنجاب کی کرپشن پکڑ لی، تحریک التواء جمع

القمر
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ نواز کی رہنما عظمیٰ بخاری
حکومت پنجاب کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا گیا 56 کروڑ روپے کا قرض مبینہ طور پر ضائع کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی گئی۔

تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التواء کے متن کے مطابق پنجاب حکومت غیر ملکی بینکوں سے 56 کروڑ کا قرض ضائع کر بیٹھی ہے۔
التواء میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب سے فنڈز کے ضیاع پر جواب طلب کرلیا۔

وفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضوں سے جاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد پی اینڈ ڈی بورڈ اور محکمہ خزانہ متحرک ہوگئے ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ وفاق نے پنجاب حکومت سے صوبائی اکاونٹس سے ضائع کیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی محکموں کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 56 کروڑ روپے کا قرض ضائع ہوگیا۔

تحریک التواء میں مزید کہا گیا کہ ان محکموں میں پی ایند ڈی بورڈ، آبپاشی اور محکمہ سیاحت شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے