English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثمینہ پیرزادہ کا رشتوں کی مضبوطی کیلئے والدین کو غلطیوں پر معافی مانگنے کا مشورہ

القمر

اسلام آباد:  اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں والدین اور بچوں میں موجود انا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، والدین کو بچوں سے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثمینہ پیرزادہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ انہوں نے خاندان کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے اور شاید والدین کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کے روئیے اور عمل سے ان کے بچے کتنا متاثر ہوتے ہیں اور ان کی معافی سے ان کے بچوں کی نظروں میں ان کا مقام کتنا بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا والدین کو بچوں سے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، اگر کبھی زندگی میں کوئی ایسا موڑ آیا کہ مجھے ایسا کرنا پڑے تو ایک لمحے کی دیر نہیں کروں گی۔

The post ثمینہ پیرزادہ کا رشتوں کی مضبوطی کیلئے والدین کو غلطیوں پر معافی مانگنے کا مشورہ appeared first on Daily Jinnah.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے