English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیر نے جن تو نکال نہیں سکا لیکن 8 سالہ بچے کی جاں بحق ضرور نکال لی، یہ سب کچھ کیسے؟ حقائق اس خبر میں

سرگودھا میں جن نکالنے کی کو شش کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
سرگودھا میں جن نکالنے کی کو شش کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا 8 سالہ بچہ 22 روز زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد لاہور کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 47 شمالی کی رہائشی غزالہ بی بی اپنے 8 سالہ بیٹے کا جن نکالنے کیلئے پیر وسیم شاہ کے پاس لے گئی۔

پیر نے جن نکالتے ہوئے بچے پر تشدد کیا جس سے بچے کا جبڑا اور مثانہ متاثر ہوا ، بچے کو سرگودھا اسپتال منتقل کیا گیا اور پیر کو گرفتار کرلیا گیا تاہم بچے کے ورثاء نے پیر کو معاف کردیا تھا۔

بعد ازاں بچے کی حالت بگڑنے پر اسے لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ 22 روز بعد دم توڑ گیا، تشدد کا شکار ہونے والے بچے کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تھانہ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں مصالحت ہوگئی تھی، بچے کی موت کے بعد ابھی تک ورثاء کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہو ئی، اس لیے مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے