ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب اور متحدہ ارب امارات کے وزراءخارجہ کے دورہ پاکستان سے متعلق زلفی بخاری کا تہلکہ خیز انکشاف

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری
کچھ دن قبل میڈیا میں ایک خبر زیر گردش تھی کہ سعودی اور متحدہ عرب امارات کے وزراءخارجہ نے اپنے دورہ کے دوران حکومت پاکستان سے کہا کہ کشمیر کو مسلم امہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے جس کی دفتر خارجہ کی جانب سے تردید کرتے ہوئے انہیں قیاس آرائیاں قرار دیا گیا لیکن اب معاون خصوصی زلفی بخاری نے…

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جب زلفی بخاری سے سوال کیا گیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر امہ کا مسئلہ نہیں تو اس پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کیا بات کی؟اس پر زلفی بخاری نے کہا کہ امہ والا بیان سعودی عرب نے نہیں متحدہ عرب امارات نے دیا تھا جبکہ سعودی ولی عہد نے یقین دہانی کرائی کہ اکتوبر میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس بلایا جائے گا تاکہ مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کیا جاسکے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا مقصد محمد بن سلمان کو کشمیر کے مسئلے کی حساسیت سے آگاہ کرنا تھا اور دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم سے بات کریں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ بھارت کے سعودی عرب کے ساتھ مفاد جڑے ہیں، جس کے باعث کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں