
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بھارتی ملٹری کمانڈرز کے خصوصی طور پر آزاد جموں کشمیر کے بارے میں بیانات مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کو ہینڈل کرنے میں ناکامی کی عکاس ہے، بھارت کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور محاصرے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Accusations of infiltration/presence of alleged terrorists camps are pretext for a false flag operation/misadventure which if tried shall have serious consequences for regional peace.Pak Armed Forces are fully prepared to respond to any aggression/misadventure regardless of cost.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019
دہشتگردوں کے مبینہ کیمپ کی موجودگی کے الزامات فالس فلیگ آپریشن کا پلان ہے ، کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر سے خطے کے امن کو شدید نقصان ہو گا ،پاک فوج کسی بھی قسم کے مس ایڈونچر اور جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کیلئے مکمل طور تیار ہے چاہے اس کی قیمت جو بھی ہو۔
یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے بیان بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے کیمپ کا بے بنیاد بیان جاری کیا تھا جسے پاکستان کے دفتر خارجہ نے مسترد کردیا تھا۔