ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کی ایک اور گھناؤنی سازش، مقبوضہ وادی میں پچاس ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ

مودی کی ایک اور گھناؤنی سازش
مقبوضہ کشمیر میں مودی نے ایک اور گھناؤنی سازش اور منصوبہ بنالیا، وادی میں پچاس ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا، وادی میں جبری پابندیوں کے دوران سازشوں پر کام جاری ہے۔

مودی سرکار نے وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنا لیا۔ مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے کے منصوبہ پرکام شروع کیا گیا۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور وادی میں جبری پابندیوں کے دوران گھناؤنی سازشوں پرکام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے وادی میں کئی سال سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے مطابق وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں