English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے شہر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کے نئے سسٹم کے باعث تین سے چار روز کے دوران کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے جب کہ مختلف مقامات پر آج ہلکی بارش اورک ہیں کل کی طرح آندھی آنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ کراچی کےمشرقی حصے میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں گرمی کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت ہیٹ ویو جیسی نہیں رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں ایک اور ہوا کا کم دباؤ بن رہا رہے جب کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے، کل صبح تک یہ سمندری طوفان اومان کے مغربی ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں دو روز سے جاری ہیٹ ویو کے بعد کل سہ پہر میں اچانک کالے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے