English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر :لاک ڈاون 51ویں روز میں داخل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا لاک ڈاون اور جبری پابندیاں 51 ویں روز بھی برقرار ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔

بھارتی فوج کی سڑکوں پر جگہ جگہ موجودگی سے وادی میں خوف کی فضا قائم ہے۔

کشمیر پریس کلب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بلا جواز کی پابندیوں کا مقصد صحافت کا راستہ روکنا ہے جبکہ موبائل ،ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بند ہونے سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے