English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی آرمی چیف کو پاک فوج کا کرارا جواب

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام پر انہیں کرارا جواب دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرز کے غیر ذمے دارانہ بیانات ان کی مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر مایوسی کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیر ذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں۔

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق بھارتی فوجی کمانڈرز کے بیانات مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے دنیاکی توجہ ہٹانےکی کوشش ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے گزشتہ روز پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئےکہاتھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے، ہمارے پاس تمام آپشنز ہیں۔

بپن راوت نے یہ دعویٰ بھی کیاتھا کہ 500 سے زائد دہشت گرد سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے درمیان مواصلات رابطوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے