ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی میر پور میں زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، بڑا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی  میر پور میں زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، بڑا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی میر پور میں زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈی سی جہلم کو میر پورجاکرفوری طورپرمتاثرین کی مدد کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر پورکی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں اورامدادی سرگرمیوں میں بھر پور مدد کریں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم ایمبولینس اورامدادی سامان لے کر میر پورروانہ ہوگئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر جہلم کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اورعملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں میرپورکے زلزلہ زدگان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔پنجاب حکومت زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے تمام ممکنہ امداد فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں