ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر اپنا دورہ لاہور مختصر کرکے میر پور روانہ

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ہنگامی دورے پر لاہور سےمیرپور روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے زلزلے کی اطلاع ملتے ہی دورہ لاہور مختصر کر دیا،راجہ فاروق حیدر خان امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔

راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو امدادی اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث ہونے والے نقصانات سے متعلق گفتگو کی۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کےلئے اقدامات کریں ۔عوام کی آگاہی کے لئےمعلومات مراکز اور ہیلپ لائنز قائم کی جائیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں